وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس،کئی منصوبوں کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس،کئی منصوبوں کی منظوری
کیپشن: Cabinet meeting chaired by the Prime Minister, approval of many projects

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دعا ہےکہ پاکستا ن اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا سال ہو، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، اب ٹیک آف کرنا باقی ہے، دسمبر 2024میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں ہیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے۔
 ان کا کہنا تھا کہ5ماہ میں ترسیلات زر15ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے، ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے،ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں۔
اس سے قبل کابینہ اجلاس کو رائٹ سائزنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے عملدرآمد پلان طلب کر لیا،ٹیکسٹائل پارکس کی ترقی میں تعاون کے لیے سرمایہ کاری بور اور چین کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ1996کے سیکشن 3(7) میں ترمیم منظورکی گئی، پی ٹی اے کے ممبران اور چیئرمین کی تنخواہوں مراعات کا طریقہ کار منظورکیا گیا،انفارمیشن گروپ کے افسران کو ان کے کیڈر کے عہدوں کے خلاف بیرون ملک انفارمیشن سیکشنز میں تعینات کرنے کے لیے پالیسی کی بھی منظوری میں شامل تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی معاملات کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔