ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سات سب میرین کیبلز ہیں ،چار سے پانچ مزید سب میرین کیبلز اور آرہی ہیں ،2افریقہ کیبل بچھانے کاکام اسی سال مکمل ہوجائے گا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس وقت دنیا میں انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے97ویں نمبر پر ہیں،اس سب میرین کیبل کو شارک نہیں کاٹ سکتی ،آپ کسی اور چیز کو شارک کہتے ہیں تو وہ الگ بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار پتہ چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے،پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی500شکایات موصول ہوتی ہیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کر دیتے ہیں۔
ممبر لیگل وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ایکٹ میں واضح کسی خاص علاقے کا نہیں لکھا،رولز میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دے سکتا ہے۔