ایک نیوز: شفقت علی خان کونئے ترجمان دفترخارجہ مقررکر دیا گیا۔
ممتاز زہرہ بلوچ فرانس میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، شفقت علی خان پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر راہ چکے ہیں ،نئے ترجمان دفتر خارجہ ایڈیشنل سیکرٹری یورپ کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، شفقت علی خان روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرہ بلوچ سرانجام دے رہی ہیں، اطلاعات ہیں کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات کیا جائے گا۔