ایک نیوز: پاکستان اور بھارت آج ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کریں گے۔
اسلام آباد اور نئی دہلی میں دونوں ممالک کے حکام ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کریں گے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کا معاہدہ 1988 میں طے پایا تھا ۔
پاکستان اور بھارت 1991 سے ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں، فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملے کی ممانعت کے معاہدے کا حصہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط ہوئے، 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا،جوہری لسٹوں کا یکم جنوری 2024 میں ہونے والا یہ تبادلہ مسلسل 33ویں سال ہوگا۔