ایک نیوز(چودھری اشرف) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا جنرل کونسل اجلاس ہوا، اجلاس میں پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اجلاس میں ساف کراس کنٹری چیمپیئن شپ کی تیاریاں فوری شروع کرنے کا اعلان کیا گیا،ڈوپنگ کے خطرے اور حفاظتی پروٹوکول کے نفاذ کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اولین ترجیح ہوگی ، اجلاس میں اتھلیٹکس فیڈریشن کے سابق صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
حکومتی فنڈنگ پر انحصار کم کرنے کے لیے مارکیٹنگ کا شعبہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان ملک کے اندر میراتھن اور روڈ ریس کو آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے الحاق رکھنے والے یونٹس کی بڑی تعداد جس میں صوبے اور ڈیپارٹمنٹس بھی شامل تھے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت بریگیڈئر (ر) وجاہت حسین نے کی, اس موقع پر پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کوخراج تحسین پیش کیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ہونے والے مقابلوں کی تیاری کے لیے ارشد ندیم، یاسر اور شجر عباس کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ مزید میڈل پاکستان جیت سکے، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ساف کراس اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کی تیاریاں تیز کر دی جائیں۔
اجلاس میں ملک بھر میں گراس روٹ سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، اور ایسے بچے جو سہولیات سے محروم ہیں انہیں تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیم کی بھی سہولت فراہم کی جائے۔
ڈوپنگ کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر فیصلہ کیا گیا اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں میراتھن اور روڈ ریسز کے لیے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان آپریشنل اور ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرئے گی۔ جنرل کونسل اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی فنڈنگ کی بجائے سپانسر شپ پول بڑھانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ کے شعبہ کو بھی فعال کیا جائے گا۔
پاکستان میں موجود کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گی جبکہ اس وقت پاکستان کے پاکستان کوچز پی ایچ ڈی پروگرام کا بھی حصہ ہیں جس سے ملک میں اتھلیٹکس کے کھیل کو مستقبل میں فائدہ ہوگا, اجلاس کے آخر میں اتھلیکٹس فیڈریشن آف پاکستان کے سابق صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کی زیر نگرانی بین الاقوامی مقابلوں میں ارشد ندیم سمیت دیگر اتھلیٹس کی بہتر کارکردگی کو سراہا گیا۔