ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی پر جا پہنچا، مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس کی بلندی پر گئی، اختتام پر 1881 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 95 کروڑ 35 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 117,341 جبکہ کم ترین سطح 114,719 پوائنٹس رہی، اس سے قبل صبح آغاز پر شدید مندی سامنے آئی تھی ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی۔