انجیلینا جولی اور بریڈپٹ میں 8سال بعد طلاق کا معاہدہ طے پاگیا

انجیلینا جولی اور بریڈپٹ میں 8سال بعد طلاق کا معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: Angelina Jolie and Brad Pitt have settled for divorce after 8 years

ویب ڈیسک:ہالی وڈ کی مشہور فلم سٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا معاہدہ طے پاگیا۔
غیر ملکی میڈیا کا رپورٹس میں کہنا ہے کہ گزشتہ روزانجیلینا جولی اور بریڈپٹ نے لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے معاہدےپر دستخط کیےہیں اور اس معاہدے کوخفیہ رکھا گیا ہے۔
انجیلیناجولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کا تصفیہ ہوجانے پر خوش ہیں،دوسری جانب بریڈ پٹ کے نمائندے کیجانب سے فوری طورپر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے ، انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ 6 بچوں کے والدین ہیں۔
خیال رہے کہ انجیلیناجولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی،تاہم اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا۔