نیا سال ،جشن کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پردرجنوں من چلے گرفتار

نیا سال ،جشن کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پردرجنوں من چلے گرفتار
کیپشن: Dozens of people were arrested for violating the law in the guise of New Year celebrationsDozens of people were arrested for violating the law in the guise of New Year celebrations

ایک نیوز:نئے سال کا آغازاورجشن کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں من چلے گرفتار کر لئے گئے ۔
لاہور میں15ہر کال پر پولیس نے فوری ایکشن کیااور موقع سے گرفتاریاں کیں،لاہور شاد باغ میں ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کرنے والے15ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا،لاہور تھانہ کینٹ، ہنجروال اور شاہدرہ میں ہلڑ بازی کرنے والے ملزمان گرفتار کیے گئے۔
لاہور کاہنہ اور راوی روڈ میں ہوائی فائرنگ کرنے والے گروہ کوگرفتار کر لیا،لاہور تھانہ شفیق آباد اور اچھرہ میں ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے گرفتار ،لاہور ڈھولن وال قادری چوک سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتارکیے گئے۔
 ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تمام تھانوں کو الٹی میٹم، امن و امان سو فی صد یقینی بنانے کا حکم دے دیا ، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ خود فیلڈ میں ہوں، خلاف ورزی نظر آئی تو متعلقہ ایس ایچ اوسیٹ پر نہیں رہے گا، امن ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیلوں میں ہوں گے،شہریوں کی شکایات پر سو فی صد ایکشن لیں، فوری رسپانس دیں،شہری متحرک رہیں، شہر کا امن، شہریوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں۔