پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
کیپشن: Surprising rise in prices of petroleum products

ایک نیوز: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کر دیا۔

حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، حکومت کی جانب سےآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔