ایک نیوز :نیشنل ہائی ویز پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانے کی شرح میں ہوشربا اضافہ کردیاگیا۔
نیشنل ہائی ویزاٹھارتی اورموٹروےپولیس کی جانب سے نئے جرمانوں کا اطلاق کردیاگیا۔بغیرسیٹ بیلٹ سفرکرنےوالوں سے300کے بجائے1500روپے صول کئےجائیں گے۔ ہائی وےپربغیرلائسنسس گاڑی چلانےوالوں کو 750نہیں بلکہ 5ہزارروپےجرمانہ ہوگا۔ ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون استعمال کرنےپر500نہیں، 2000 روپےجرمانہ ہوگا اوورلوڈنگ اور لائٹس کی درست حالت نہ ہونےپر750 کی بجائے5000 روپےجرمانہ ہوگا گاڑی کی اووسپیڈنگ کرنےپر 750 کی بجائے25سو جرمانہ وصول کیاجائےگا غلط یوٹرن پر1ہزار، اشاروں کے غلط استعمال پر750 اوراوورٹیکنگ پر25سوروپےجرمانہ ہوگا۔