چاند کے بعد بھارت نے بلیک ہولز پر تحقیق کیلئے سیٹلائیٹ مشن لانچ کردیا

چاند کے بعد بھارت نے بلیک ہولز پر تحقیق کیلئے سیٹلائیٹ مشن لانچ کردیا
کیپشن: چاند کے بعد بھارت نے بلیک ہولز پر تحقیق کیلئے سیٹلائیٹ مشن لانچ کردیا

ویب ڈیسک: چاند پرجانے کے بعدبھارت نےسیٹلائیٹ خلا میں روانہ کردیا جو بلیک ہولز کے اسرار کو سامنے لانے میں مدد فراہم کرے گا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے ایکس رے پولر میٹر سیٹلائیٹ (ایکسپو سیٹ) کو خلیج بنگال سے یکم جنوری کی صبح کامیابی سے لانچ کیا گیا۔
260 ٹن وزنی یہ سیٹلائیٹ بلیک ہولز پر تحقیق کرے گا جس کے اسرار اب تک سائنسدان مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے ہیں۔
اسرو کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں ایک پوسٹ میں سیٹلائیٹ کے کامیاب لانچ کے بارے میں بتایا گیا۔
یہ سیٹلائیٹ 3 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جو بلیک ہولز کے قریب موجود ریڈی ایشن اور دیگر عناصر کے ماخذ جاننے کی کوشش کرے گا۔
اس سیٹلائیٹ کے ذریعے بھارت امریکا کے بعد دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے بلیک ہولز کی تحقیق کے لیے مشن روانہ کیا ہے۔ناسا نے 2021 میں اس حوالے سے مشن روانہ کیا تھا۔