سمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنیوالی ایپس کونسی ہیں؟

سمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنیوالی ایپس کونسی ہیں؟
کیپشن: سمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرنیوالی ایپس کونسی ہیں؟

ویب ڈیسک:اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی وجہ متعدد ایپس بھی ہیں جس سے ہر فون کی بیٹری لائف گھٹ جاتی ہے۔
اسمارٹ فونز اب ہماری زندگی کے لیے اہم بن چکے ہیں اور  ہر وقت ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر اچانک اسمارٹ فون کی بیٹری دم توڑنے لگے تو لوگوں کے بھی ہوش اڑنے لگتے ہیں۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہےکہ چند عام اور مقبول ایپس بھی بیٹری کی چارجنگ بہت تیزی سے کم کرنے کا باعث بنتی ہیں؟
ہر وقت بیک گراؤنڈ پر کام کرنے والی ایپس بیٹری لائف کو نمایاں حد تک متاثر کرتی ہیں۔لوکیشن سروسز استعمال کرنے والی اور بہت زیادہ نوٹیفکیشنز  بھیجنے والی ایپس بھی بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔
تاہم کسی اسمارٹ فون بیٹری کے لیے جو 9 ایپس سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
فیس بک
فیس بک دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے اور ہر طرح کی سروسز کی موجودگی کے باعث اربوں افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک میسنجر
ویسے تو ایسا مشکل لگتا ہے کہ ایک میسجنگ ایپ بیٹری کو بہت زیادہ چوس سکتی ہے مگر فیس بک میسنجر ایسا ہی کرتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہےکہ یہ محض سادہ ٹیکسٹ کمیونیکیشن ایپ نہیں، اسے وائس میسجز،  ویڈیو کالنگ، آڈیو کالز، فائل شیئرنگ اور دیگر متعدد مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ
جو وجوہات فیس بک میسنجر کو بیٹری کے لیے نقصان دہ بناتی ہیں، وہی واٹس ایپ کو بھی بیٹری لائف کے تباہ کن بناتی ہیں۔
انسٹاگرام
انسٹاگرام کو صارفین مسلسل کئی گھنٹے تک استعمال کرتے ہیں جب کہ اسکرولنگ کے دوران مواد لوڈ ہوتا رہتا ہے جس کے باعث یہ ایپ بہت تیزی سے بیٹری کو چوستی ہے۔
اسنیپ چیٹ
یہ سوشل میڈیا ایپ بھی بیٹری کو بہت تیزی سے چوس لیتی ہے۔
یہ ایپ لوگوں گھنٹوں تک مصروف رکھتی ہے اور چونکہ اس میں فوٹو اور ویڈیو پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جب کہ لوکیشن سروسز بھی استعمال ہوتی ہیں، اس لیے یہ بیٹری کو بہت تیزی سے ختم کرتی ہے۔
یوٹیوب
یوٹیوب بھی بیٹری کو تیزی سے ختم کرنے والی ایپ ہے اور اس کی وجہ بھی واضح ہے، یعنی بہت زیادہ وقت تک ویڈیوز دیکھنا، جس کے باعث اسکرین بہت زیادہ وقت تک روشن رہتی ہے، فون ڈسپلے بھی بہت زیادہ بیٹری پاور استعمال کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی بہت زیادہ ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بھی بیٹری لائف پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
درحقیقت یوٹیوب کے ساتھ ساتھ تمام اسٹریمنگ سروسز کی ایپس اسی طرح بیٹری لائف کو متاثر کرتی ہیں۔