کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی لسٹ نہ ملنےپرامیدواروں کااحتجاج

Jan 01, 2024 | 20:57 PM

ایک نیوز :راولپنڈی میں کاغذات نامزدگی پراعتراضات کی لسٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی کے امیدوار خرم رسول نے شدید احتجاج کیا ۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار خرم رسول کاکہنا ہے کہ تین دن سے ریٹرننگ آفیسر این اے 56 سے اعتراضات لسٹ مانگ رہے ہیں۔فیصلہ کی نقل فراہم کر دی اعتراضات لسٹ نہیں دی جارہی ۔یٹرننگ افسران مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکے ہیں۔اعتراضات لسٹ ملے گی تو الیکشن ٹربیونل اپیل کر سکیں گے۔

خرم رسول کاکہنا ہے کہ  ریٹرننگ افسر نے کل دوبارہ بلایا ہے ۔الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے تمام مسترد کاغذات کی نقول فوری فراہم کی جائیں ۔اپیل کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے ہمارے 3 دن ضائع کر دئیے ۔

مزیدخبریں