ایک نیوز :فافن نے آر اوز سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان فافن نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کریں۔تفصیلی فیصلوں کا اجراء کاغذات مسترد کرنے وجوہات کی جاننے کے لیے ضروری ہیں۔ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن اختیارات استعمال کرے۔خلاف ضابطہ کاغذات مسترد کرنے پر الیکشن کمیشن متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آر او کاغذات مسترد، منظور کرنے کے فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں۔
فافن ترجمان کے مطابق الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے۔الیکشن 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 10.4 فیصد رہی تھی۔الیکشن 2013 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 14.6 فیصد رہی تھی۔