ایک نیوز :میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کاکہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے متاثرین کو پلاٹ الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن سیکٹر13کے متاثرین میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد ،میئر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئرُکراچی سلمان عبداللہ مراد نے خصوصی شرکت کی ۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے متاثرین میں الاٹمنٹ کے لیٹر تقسیم کئے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 166متاثرین کو 5مختلف سیکٹرز میں پلاٹ دے گئے ہیں۔ہر پلاٹ 80گزکاہوگا ۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے محکمہ لینڈ نے متاثرین کو متبادل زمینیں الاٹ کردیں ۔ان الاٹیز کو 1992-93 ء میں یہ پلاٹس الاٹ کئے گئے تھے۔ یہ پلاٹس شہریوں کی رہائش کے طور پر استعمال ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں مزید الاٹیز کو متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی شہریوں کو چھت فراہم کرنا چاہتی ہے چھیننا نہیں چاہتی۔
مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔جن علاقوں پر ماضی میں تجاوزات قائم کی گئیں انہیں ختم کریں گے۔ حق دار کو اس کا حق دینا پیپلز پارٹی کا وژن ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا فلسفہ بلاتفریق خدمت ہے ۔نظریہ خدمت ہے۔ہماری بلدیہ ٹاؤن میں موجودگی ہماری سنجیدگی کا اظہار کرتی ہے۔اس شہر کے دعوت دار بہت ہیں ۔تیس سال پہلے یہ پلاٹ الاٹ ہوئے تھے ۔