عمران خان ،فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

عمران خان ،فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: عمران خان ،فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیاگیا۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی، توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس  کی سماعت 3جنوری کو اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

سابق وزیر فواد چودھری کی جانب سے  توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں  ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ  کیس کی سماعت کریں گے۔