31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری

 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری
کیپشن: 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری کر دئیے۔ 

گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، سیف اللہ نیازی شامل ہیں ،شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں ،سینٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب ،شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطاء الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے ۔دنیش کمار، سمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے،دوست محمد، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں 16 جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کروائی۔