پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،فوادحسن فواد 

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،فوادحسن فواد 
کیپشن: پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،فوادحسن فواد 

نگران وزیر فواد حسن فواد کاکہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

نگران وزیر فواد حسن فواد سے چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقعوں پر گفتگو کی گئی۔

 فواد حسن فواد نے کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔وزیر نجکاری نے چینی کمپنیوں کے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہا۔

نگران وزیرفواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری وسیع مواقع ہیں۔شراکت داری کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان چین سے صنعتی ترقی اور منتقلی کیلئے موزوں ملک ہے۔

نگران وزیر نے ایس آئی ایف سی کے تحت ون ونڈو سرمایہ کاری سہولت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔