ایک نیوز :وزارت داخلہ نے جعلی پاسپورٹ،ویزا کے دھندے میں ملو ث عناصر کی سرکوبی کیلئے احکامات جاری کردیئے۔
سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ورژن 2 کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔آئی بی ایم ایس کے سسٹم کو مزید موثر بنانے کا جائزہ لیاگیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزا کے دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے۔ ایف آئی اے اور پاسپورٹ آفس اس عمل میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ای پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ ای گیٹ کے نظام کو بھی جلد سے جلد فعال کیا جائے۔