دبئی میں پلاسٹک بیگز اور ڈسپوزیبل مصنوعات پر پابندی

دبئی میں پلاسٹک بیگز اور ڈسپوزیبل مصنوعات پر پابندی
کیپشن: دبئی میں پلاسٹک بیگز اور ڈسپوزیبل مصنوعات پر پابندی

ویب ڈیسک:دبئی میں سنگل یوز پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ری سائیکل شدہ کوالٹی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے۔ پلاسٹک بیگز اور مصنوعات پر پابندی کا مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔
یاد رہے کہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 2 جاری کی ہے۔
قرار داد کا حتمی مقصد ماحول کی حفاظت کرنا، لوگوں کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے دوبارہ قابل استعمال مصنوعات کے استعمال کے طرز عمل کو فروغ دینا ہے۔
قرار داد کے مطابق ایک بار استعمال ہونے والی مصنوعات اور پلاسٹک کی مصنوعات کے استعمال اور ری سائیکلنگ کو ریگولیٹ کیا جائے۔