لاپتہ افراد،جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

Jan 01, 2024 | 18:22 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد،جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا ۔بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

 سینیئر وکیل اعتزاز احسن سمیت متعدد درخواست گزاروں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں

مزیدخبریں