پولیس نے جمشید دستی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا

Jan 01, 2024 | 18:16 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پرکسی نے چھاپہ نہیں مارا ،پولیس نے الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیدیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-01/news-1704114978-9721.mp4

ایس ایچ او سٹی مظفر گڑھ خرم ریاض کاویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ جمشید دستی کی رہائش گاہ پر پولیس نہیں گئی نہ ہی ان کے کسی فیملی ممبرکو ہراساں کیاگیا ہے ۔ جمشید دستی کی اہلیہ نے ہفتے کے روز کاغذات نامزدگی جمع کروائے  ۔انکوہراساں کیاگیا نہ ہی ان کی طرف سے کوئی ہراسمنٹ کی کوئی درخواست موصول ہوئی ۔

واضح رہے کہ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی  نے سنگین الزامات عائد کئے کہ گھر پر مبینہ طور پر نامعلوم افراد  نے چھاپہ مارا کراہلخانہ کو تشدد کانشانہ بنایا۔انہوں نے واقعہ بتاتے ہوئے مختلف اداروں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں،سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔

مزیدخبریں