شمالی وزیرستان میں شہید نائیک فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک 

ایک نیوز :شمالی وزیرستان میں شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ ادا ،فوجی اعزازکیساتھ آبائی علاقے میں سپرخاک کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-01/news-1704114179-5009.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق  نائیک عبدالرؤف نے شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیاتھا 
شہید نائیک عبدالرؤف کی نماز جنازہ میں شہید کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید نائیک عبدالرؤف نے سوگواران میں والدین،بہن، اہلیہ اورایک بیٹا چھوڑا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔