ایل پی جی کی قیمتوں میں پھراضافہ

 ایل پی جی کی قیمتوں میں پھراضافہ
کیپشن: ایل پی جی کی قیمتوں میں پھراضافہ

ایک نیوز :حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا،ایل پی جی کی قیمت 256 روپے 42 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقرر کردی گئی،دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔