پاکستان انکوائری کمشنز  ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش 

Jan 01, 2024 | 17:08 PM

ویب ڈیسک :پاکستان انکوائری کمشنز  ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کردیا گیا ۔ بل متعلقہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام کیپیٹل ٹریٹری آبی کناروں کی حفاظت اقدامات بک 2023سینیٹ میں پیش کردی گئی ،بل متعلقہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا گیا ،پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2023 بھی سینیٹ میں پیش کردیا گیا ۔دوسری جانب مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل 2023سینیٹ  میں پیش کردیا گیا ۔فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 بھی  سینیٹ میں پیش کردیا گیا ۔

دوسری جانب بینکنگ کمپنی آرڈیننس ترمیمی بل 2023 سینیٹ اجلاس میں پیش کردیا گیا ،بل نگران وزیر خزانہ کی جانب سے وزیر پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے پیش کیا،

ڈیپازٹ پروٹیکشن بل 2023 بھی سینیٹ میں پیش کردیا گیا ،دونوں بل قائمہ متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے گئے،چیئرمین  سینیٹ نے کہا کہ بلز کو پیش کرنے کا مقصد آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا ہے۔

مزیدخبریں