ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی فخرزمان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی میں کپتانی کی صلاحیت ہے لیکن پی ایس ایل اور انٹرنیشل سطح پر کپتانی میں فرق ہوتا ہے۔
قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کررہے ہیں۔ ٹریننگ کررہا ہوں ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق جہاں کہا جائے گا کھیلنے کو تیار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل سطح پر کپتانی میں فرق ہے۔ شاہین آفریدی میں کپتانی کی صلاحیت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔ امید ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم بھی کم بیک کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یاسر عرفات ساری دنیا میں کرکٹ کھیلے ہیں۔ وہ اچھی چیزیں بتارہے ہیں۔ ابھی مزید آٹھ دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے۔ وہ ہر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں۔