ایک نیوز: کارمینوفیکچررز کو دیے گئے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے عارضی بحال کیے گئے لائسنس دوبارہ معطل کردیے گئے ہیں۔
حکومت ذرائع کے مطابق کارمینوفیکچررزکےخلاف ایکشن کےبعد دیےجانےوالے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہوگئی۔ بڑی کارکمپنیوں کےمینوفیکچرنگ لائنسس مستقل بحال نہ ہوسکے۔ کارمینوفکچررزکےعارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی 3 کار کمپنیوں نے بزنس پلان جمع کرا دیا تھا۔ تاہم ابھی تک کارکمپنیوں کے جمع کرائے گئے پلان پرفیصلہ نہیں ہوا۔ کارکمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس31دسمبر2023تک عارضی بحال کئےگئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ کارمینوفیکچررزکےمعطل شدہ لائسنس عارضی بحال کئے گئے تھے اور ان سے 31 دسمبر 2023 تک بزنس پلان طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ، لوکلائزیشن سےمتعلق شرائط پوری نہ کرنے پرکارروائی کی گئی تھی۔ کارسازکمپنیوں نےگاڑیوں کی مقامی سطح پرپیداوارنہیں بڑھائی۔ کارساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کرپائیں۔
یاد رہے کہ کارسازکمپنیاں گاڑیوں کےآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔