پرویز الہٰی کےکاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کی مصدقہ نقول نہ دینے کا فیصلہ چیلنچ

Jan 01, 2024 | 15:04 PM

ایک نیوز: پرویزالہٰی اور اہلخانہ نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کی مصدقہ نقول فراہم نہ کیے جانے کا ریٹرننگ آفیشر کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی، مونس الہی اور قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔  

پرویزالہٰی اور اہلخانہ کیجانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کی مصدقہ نقول نہ دینے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 64 گجرات اور این اے  69  منڈی بہاؤالدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گٸے۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پی پی 32، 34 اور 42 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوٸے۔ ریٹرننگ افسران فیصلوں کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کر رہے۔ مصدقہ نقول نہ ملنے سے فیصلوں کے خلاف اپیل داٸر نہیں ہو سکتی۔ الیکشن ایپلیٹ ٹریبولز میں اپیلیں داٸر کرنے کا آخری روز  3 جنوری ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسران کو مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں