62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا 5 سال ؟ فیصلہ آج ہوگا

62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا 5 سال ؟ فیصلہ آج ہوگا
کیپشن: تاحیات نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ تشکیل

ایک نیوز: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے7 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 7 رکنی لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے، جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت 2017 میں عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

7 رکنی لارجر بنچ  آج  کیس کی سماعت کرے گا۔