ایک نیوز: سال نو کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہو گئی ،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 19ہزار 700روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی ہوئی جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ2062ڈالر برقرار ہے ،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2082ڈالر برقرار ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 680 روپے پر مستحکم رہی ہے۔