لیول پلیئنگ فیلڈ:پی ٹی آئی وکیل کےپیش نہ ہونےپرسپریم کورٹ کابنچ اُٹھ کرچلاگیا

Jan 01, 2024 | 14:18 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے  پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ کا  بنچ کیسز مکمل ہونے  پر اٹھ کر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے  پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کے وکیل کمرہ عدالت میں چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش ہوئےتھے،چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل کو وقفے کے بعد ساڑھے 11بجے  سننے کا کہا تھا۔

وقفہ کے بعد وکیل پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہ ہوئے،جس پر  کیسز مکمل ہونے پر بینچ اٹھ کر چلا گیا۔

وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہاکہ ہماری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے،رجسٹرار نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،آج یا کل ہماری درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو جائےگی۔

مزیدخبریں