ایک نیوز: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا ۔اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کریں گے،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر کی اقدامات پر بریفنگ ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے وزارت خزانہ، ایف بی آر کی اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گئی۔ وزارت توانائی، وزارت آئی ٹی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبوں پر بریف کریں گے۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزراء اعلی کی جانب سے بھی منصوبوں پر بریفنگ ہوگی۔