ایک نیوز: مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،قائد ن لیگ نوازشریف نے سینیئررہنماؤں پر مشتمل اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہناہے کہ نوازشریف کمیٹی کے سربراہ خود ہونگے ۔شہباز شریف ،چیف آرگنائزر مریم نواز ،پارٹی کے نائب صدور،سیکرٹری جنرل،صوبائی صدور اور سیکرٹریز جنرل بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلی اختیاراتی کمیٹی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےلیے ٹکٹ جاری کرے گی ۔قائد ن لیگ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں انٹرویوز کے بعد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرچکے ہیں،کمیٹی کے اجلاس اسی ہفتے مسلسل ہونگے،12جنوری تک ٹکٹوں کا اجراء مکمل کیا جائے گا،لاہور کے حلقوں کے حوالے سے پارٹی امیدواروں کے درمیان اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔