موٹروے ایم ون،اسلام آباد سےپشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی

موٹروے ایم ون،اسلام آباد سےپشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی
کیپشن: موٹروے ایم ون،اسلام آباد سےپشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی

ایک نیوز: لاہور موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک دھند کی شدت میں کمی کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے  کھول دی گئی ہے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے بلکسر تک تاحال ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے،موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔شہریوں سے درخواست ہے کہ  دھند کہ اوقات  میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان موٹروے پولیس  کا کہنا ہے کہ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں،گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور  اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے  زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

دوسری جانب ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہیں،جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 832 تکنیکی وجہ کے باعث پینتالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔کوالالمپور سے آنے والی پرواز او ڈی 131 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے آئے گی ۔