حلقہ بندی کیخلاف سماعت، اس وقت کچھ نہیں کرسکتے:جسٹس منصورعلی شاہ

Jan 01, 2024 | 12:41 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:عدالتِ عظمٰی نے این اے 165 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست کی سماعت عام انتخابات کے بعد تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائراین اے 165 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس منصورعلی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا آخری حکم یہی ہے انتخابی شیڈول آنے سے پہلے ہو چکی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہوگا۔

وکیل درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کے بعد ہمارے خلاف فیصلہ دیا۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی الیکشن شیڈول سے پہلے نوٹیفائی ہو چکی تھی۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن تو 13 دسمبر کا ہی برقرار رکھا گیا ہے، ہم اس کیس میں اس وقت کچھ نہیں کرسکتے۔

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے سماعت عام انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

این اے 165 کی حلقہ بندی ن لیگی امیدوار سعود مجید نے چیلنج کی تھی۔

مزیدخبریں