ویب ڈیسک: پاکستان کو چند دنوں میں امریکا سے فائزر کی نئی کووڈ ویکسین ملنے کی توقع ہے۔
وفاقی حکام کے مطابق امریکا سے کووڈ ویکسین کی 2لاکھ ڈوزز کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے اور نئی فائزر کووڈ ویکسین کی مزید 3 لاکھ ڈوزز بھی اسی مہینے مل جائیں گی۔
حکام کا کہنا ہےکہ فائزر کی نئی ویکسین کووڈ 19 کے نئے ویرینٹس کے خلاف بھی مؤثر ہے، کووڈ ویکسین حجاج کرام اور ہائی رسک لوگوں کو لگائی جائے گی۔