ایک نیوز: ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی عمیر نیازی نے ریٹرننگ افسر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے عمیر نیازی کی کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔
اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں۔
دورانِ سماعت عمیر نیازی کے وکلاء اپیلیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے۔الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ عمیر نیازی کے کاغذاتِ نامزدگی حلقہ 89 میانوالی سے مسترد ہوئے ہیں۔