راولپنڈی: نئے سال پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کے 13 مقدمات درج، 15 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: نئے سال پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کے 13 مقدمات درج، 15 ملزمان گرفتار
کیپشن: Rawalpindi: Aerial firing on New Year, 13 cases of one-wheeling registered, 15 accused arrested

ایک نیوز: سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس کیجانب سے سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ جس کی وجہ سے ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ پر قابو پالیا گیا۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے 6600 سے زائد افسران مامور تھے۔ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے 57 خصوصی پکٹس لگائی گئی تھیں۔ 

جس کی وجہ سے ون ویلنگ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کے 13 مقدمات درج، 15 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور شہر بھر سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔