پی ٹی آئی کاکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ جانےکااعلان

Jan 01, 2024 | 11:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں، ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔ نیا سال اگر 2023 جیسا ہے تو میں مبارک نہیں دے سکتا،میں نئے سال کی مبارکباد آپ کو نو فروری کو دوں گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر قیمت پر الیکشن لڑے گی، ہم الیکشن جیتیں گے، ہر سیٹ پر ہمارے امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مفرورِ پاکستان باہر ہی نہیں نکلتا، ایک طرف ہمارے امیدوار ہیں جو باہر نکلتے ہیں تو اٹھالیے جاتے ہیں، دوسری طرف جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا۔

مزیدخبریں