ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور،عمر امین اور فیصل امین گنڈاپور کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسسز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور،عمر امین اور فیصل امین گنڈاپور کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواستوں پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےکی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ پولیس سمیت تمام اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فراہم کیا جائے،علم میں آیا ہے کہ تھانہ رمنا، گولڑہ سمیت مختلف اسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
وکیل نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سیاسی جماعت کے صدر ہیں اور سابق وفاقی وزیر رہے،علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر اتنے مقدمات میں نامزد کیا گیاہے۔
عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ، نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔