اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

Jan 01, 2024 | 10:41 AM

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 10 کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکےخاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر GF-0791 بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمد ہوئی۔

قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ پشین سے 510 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی سے  335.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

مورگاہ بارڈر، خیبر سے چار مختلف کارروائیوں میں 68.4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی۔ 

خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کرکے میاں بیوی کو چار بچوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں