نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاعوام کونئےسال پربڑا تحفہ

Jan 01, 2024 | 09:39 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے سال پر ایک بڑا تحفہ دیا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، 9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا، وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کردیا۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا معائنہ کیا جہاں کارپٹیڈ حوالات، نیا ماحول، آرام دہ صوفے و کرسیاں اور یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کا عملہ موجود تھا۔

محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹنگ روم، ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا ۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو مبارکباد دی۔

مزیدخبریں