ایک نیوز: نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئے سال پر ایک بڑا تحفہ دیا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق روک دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیس میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، 9 جنوری تک شہری پرانی فیس ادا کرکے لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کردیا، وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کردیا۔
#HappyNewYear2024
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) December 31, 2023
کا بڑا تحفہ
وزیراعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42 نے 9 جنوری تک ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کا اطلاق روک دیا pic.twitter.com/0tHx9zUQGy
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا معائنہ کیا جہاں کارپٹیڈ حوالات، نیا ماحول، آرام دہ صوفے و کرسیاں اور یونیفارم میں ملبوس فرنٹ ڈیسک کا عملہ موجود تھا۔
نیا سال نئی کامیابیاں
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) December 31, 2023
پنجاب کے 36 تھانوں کی اپ گریڈیشن مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42 نے ورچوئل افتتاح کر دیا pic.twitter.com/6FUl06xknU
محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ویٹنگ روم، ایس ایچ او روم، آئی ٹی روم اور میٹنگ روم کا بھی معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے سائلین کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا ۔
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کو مبارکباد دی۔