ویب ڈیسک:اگرآپ سگریٹ نوشی کی عادت کوترک کرناچاہتےہیں توآپ انتہائی خوش قسمت ہیں،کیونکہ اب اس بارےمیں سائنس دانوں نےصرف10منٹ کاایک ایساطریقہ دریافت کرلیاہے۔
تفصیلات کےمطابق اگرآپ سگریٹ نوشی کےعادی ہےتواپنےپیسےبچاناچاہتےیاپھراپنی صحت کاخیال رکھناچاہتےہیں تواب پریشان ہونےکی کوئی بات نہیں کیونکہ سائنس دانوں نے ایک ورزش کےذریعےاس کاحل تلاش کیاہے۔
امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق امریکا میں روکی جا سکنے والی بیماریوں، معذوری اور اموات کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نونشی ہے۔
2021 میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 11.5 فیصد بڑی عمر کے افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں لیکن سگریٹ نوشی کرنے والے ان افراد کے نصف نے گزشتہ برس سگریٹ چھوڑنے کے لیے کی جانے والی کوشش کے متعلق بتایا۔ مگر بدقسمتی سے ہر سال 10 میں سے ایک فرد اس کوشش میں کامیاب ہو پاتا ہے۔
حال ہی میں آسٹریا کی یونیورسٹی آف اِنسبرک میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صرف 10 منٹ کی ورزش وقتی طور پر سگریٹ نوشی ترک کرنے والوں میں سگریٹ کی طلب میں کمی اور ترک کرنے کی علامات میں اضافہ کرسکتی ہے۔
جامعہ کے شعبہ اسپورٹس سائنس میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور تحقیق کی سربراہ مصنفہ اسٹیفنی شوٹل نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے متعدد مطالعے کیے گئے ہیں جن میں وقتی طور پر تمباکو نوشی ترک کرنے والوں پر بند جگہ میں ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کھلی فضا میں کی جانے والی ورزش کو شامل کیا گیا ہے۔
جرنل سائیکو فارمالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی کرنے والے 16 افراد کو پوری رات بغیر سگریٹ نوشی کے گزارنے کا کہا گیا۔ آئندہ دن شرکاء کو 10 منٹ تک تین میں سے کوئی ایک ورزش کرنے کے لیے کہا گیا۔ ان تین ورزشوں میں ایک کھلی فضا میں تیز تیز چلنا، یہی سرگرمی بند جگہ پر ٹریڈ مل پر کرنا اور نیچے بیٹھنا شامل تھا۔
پروفیسر مارٹن کوپ کے مطابق تحقیق میں شامل تمام افراد کو بغیر کسی مخصوص ترتیب کے تمام صورتوں میں ورزش کرائی گئی۔
ورزش سے پہلے دوران اور بعد میں ان شرکاء سے ان کی طلب، ترک کرنے کی علامات اور مزاج کے متعلق پوچھا گیا۔ ان افراد نے دو سگریٹوں کے درمیان دورانیے کے متعلق بھی بتایا۔
محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے بند جگہ اور کھلی فضا ورزش کی تھی ان میں سگریٹ کی طلب اور ترک کرنے کی علامات میں کمی واقع ہوئی تھی۔