ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےاسپین بولروآل راؤنڈرشاداب خان شوکت خانم ہسپتال کےحق میں بول پڑے۔
شاداب خان کاسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پراپنےایک بیان میں کہناتھاکہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کو فنڈ ریزنگ کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ کینسر ہسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں۔
قومی کھلاڑی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوکت خانم کینسرہسپتال نے ہمیشہ حیرت انگیز کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے28 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی/ اجازت نامہ) منسوخ کر دیا تھا۔کینسر ہسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ29 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا۔
Why is the #SKMCH fundraiser not being allowed? Cancer hospitals are essential for us and #SKMCH has always done amazing work. pic.twitter.com/hOL548zF2i
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 30, 2023