راج کمار ہیرانی نے”منابھائی3کیلئےخاموشی توڑدی

Jan 01, 2024 | 06:33 AM

ویب ڈیسک:فلم سازراج کمارہیرانی کی سنجےدت اورارشدوارثی پرمشتمل فلم”منابھائی ایم بی بی ایس“2003میں ریلیزہوئی۔
تفصیلات کےمطابق 2003میں ریلیزہونےوالی فلم”منابھائی ایم بی بی ایس“نےکامیابی کےپنجےگاڑدئیے۔2006 میں اس فلم کا سیکوئیل ’لگے رہو منا بھائی‘ ریلیز ہوا جس میں ودیا بالن بھی تھیں اور اس سیکوئیل نے بھی بلاک بسٹر کا درجہ حاصل کر لیا۔
فلم کےتیسرےپارٹ کےبارےمیں ڈائریکٹرراج کمارہیرانی نےخاموشی توڑدی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویومیں ڈائریکٹر نے بتایا کہ ”منا بھائی“ کی پچھلی دو فلمیں بہت اچھی گئی ہیں اور میرے پاس تیسرے کے پانچ ادھورے اسکرپٹ پڑے ہوئے ہیں۔
راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ان کی سنجے دت سے اکثراس بارےمیں بات چیت ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک نئی فلم بننی چاہئے، ڈائریکٹر کے مطابق وہ اب ”ڈنکی“ سے فارغ ہوئے ہیں تو وہ اپنے پرانے اسکرپٹس پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دل ہے کہ ایک اور”منا بھائی“بنانی ہے لیکن وہ کب تک بنے گی اس کے متعلق ان کو کچھ بھی اندازا نہیں ہے۔

مزیدخبریں