ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کےمشہورومعروف اداکارمنیب بٹ نےکہاہےکہ شادی کےبعداپنی زندگی تبدیل کردی،ایمن میرےلئے”ملکہ“ہیں۔
حال ہی میں اداکارمنیب بٹ کےانٹرویوکی ایک ویڈیووائرل ہورہی ہےجس میں کامیاب شادی اوراپنی ذمہ داریوں کےبارےمیں گفتگوکررہےہیں۔
اداکارمنیب بٹ کاکہناتھاکہ اداکارہ ایمن کےساتھ شادی کےبعد میں نے اپنی پوری زندگی تبدیل کردی، مثال کے طور پر میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانا ختم کردیا ہے، شادی کے بعد اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم جیسے ہیں ویسے ہی پسند کیا جائے تو یہ سب فلمی دنیا میں ہوتا ہے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ شادی کے بعد میں نے اپنی شخصیت میں "360 ڈگری"کی تبدیلی پیدا کی ہے، شادی سے پہلے میری شخصیت بالکل مختلف تھی۔
منیب بٹ کاکہناتھاکہ میں شادی سے قبل چائنیز کھانا نہیں کھاتا تھا، شادی کے بعد میں نے چائنیز کھانے کھانا شروع کیے کیونکہ ایمن کو پسند ہیں۔
گھریلوخرچوں بارےگفتگوکرتےہوئےمنیب بٹ کاکہناتھاکہ میں نے زندگی میں کبھی بھی ایمن سے پیسے نہیں لیے، اہلیہ اور میری دونوں بیٹیاں میری ذمہ داری ہیں، مجھے ان کے خرچے پورے کرنے ہیں، میں ان کی ذمہ داری نہیں ہوں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی میرے لیے”ملکہ“ہیں، گھر میں بیٹھیں اور آرام کریں، باہر سے جو چاہیے اس کی ذمہ داری میری ہےتاہم اگر ایمن باہر کام کرنا چاہتی ہیں تب بھی مجھےکوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔