2023 ختم اور سال نو کا آغاز، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کامظاہرہ

Jan 01, 2024 | 00:03 AM

  ویب ڈیسک:سال 2023 تمام تر رعنائیاں اورآب و تاب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور نئے سال 2024 کا آغاز ،مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کامظاہرہ کیاگیا۔
12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔

لاہور لبرٹی چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو اپنے انداز میں خوش آمدید کہا ۔منچلے سیلفیاں بھی بناتے رہے۔

کراچی کے علاقے صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد ، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی ، بلدیہ ، کیماڑی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا اور کلفٹن میں بھی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
سال نو کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں۔

سال نو کا باقاعدہ آغاز نیوزی لینڈ اور پھر چند لمحوں بعد آسٹریلیا سے ہوا۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ لندن، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام سمیت درجنوں مقامات پر سال نو کا آغاز کیانجائے گا۔

 متحدہ عرب امارات، مراکش اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک نے سال نو کی تقریبات کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً منسوخ کردیں۔

ویسے تو دنیا میں سب سے پہلے 2024 کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کیریباتی میں ہوا لیکن یہاں انسانی آبادی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیے کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی۔

مزیدخبریں