پاکستان کے سرد علاقوں میں پارہ منفی 15ڈگری پرپہنچ گیا

Jan 01, 2023 | 23:25 PM

 ایک نیوز نیوز:پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔

 پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور  خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لہہ سب سے سرد مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکےروز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں  شدیدسرد رہے گا۔  صبح کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا  تاہم صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ 

 گزشتہ 24 گھنٹے  کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی لہہ میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی 15 پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ  استور منفی 11، سکردو، کالام ، گوپس منفی آٹھ ، قلات، زیارت، ہنزہ منفی چھ ، پاراچنار، بگروٹ منفی پانچ  اور دیرمیں منفی چار  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں