کردار کشی مہم کا بھرپور جواب نہ دینے پر عمران خان پارٹی ترجمانوں سے نالاں

Jan 01, 2023 | 22:35 PM

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اوران کی اہلیہ کی کردار کشی پر عمران خان پارٹی ترجمانوں کی کارکردگی سے نالاں ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کل پارٹی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ، ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو ہر صورت آن لائن شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اجلاس کل تین بجے طلب کیا گیا ہے ،پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی ترجمانوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔
عمران خان اور اہلیہ کی کردار کشی  پر کمزور موقف پر پارٹی ترجمانوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ترجمان جہاں ہیں وہیں سے آن لائن اجلاس میں شریک ہوں۔

مزیدخبریں